16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا : جمال بگٹی
ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار شہباز شريف)بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدر میر جمال خان بگٹی نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا قوم آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا انہوں نے کہا کہ بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پرامن پاکستان کی تاریخ لکھی محفوظ اور پرامن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے
ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کےلئے اپنی قیمتی جانوں کا ندرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیاں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا اور سفاک دشمن کو شکست ہو ا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا شہید بچے اور اساتذہ قوم کے ہیرو ہیں اور انکے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج آرمی پبلک اسکول پشاور کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہےہیں ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
[…] شہباز بگٹی )بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدر میر جمال خان بگٹی نے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک […]
[…] بگٹی ( نامہ نگار )روزنامہ صحافت کوٸٹہ کا نمائندہ شہباز شريف بگٹی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر ڈيرہ بگٹی ذوالفقار علی کرار نے […]