شہباز گل کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکاری خاتون کس کی رشتہ دار نکلیں؟

1 233

شہباز گل کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکاری خاتون کس کی رشتہ دار نکلیں؟

لاہور(ویب ڈٰسک)۔ جب ڈاکٹر فوزیہ عمران نامی خاتون کی ڈگری وصول کرنے کی باری ا?ئی تو انہوں نے شہباز گل کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کرنے سے انکار کردیا۔

کالج فارویمن یونیورسٹی لاہور کی کانووکیشن تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل بطور مہمان خصوصی مدعو تھے جو کامیاب ہونے والے طلبائ کو ڈگری پیش کررہے تھے

ڈاکٹر فوزیہ عمران نے اپنے ٹویٹ پر شہباز گِل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں ہیں۔ اس لیئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔ تاہم کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک ہوگیا ہے۔ خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

اس واقعے پر شہباز گل نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کون کس کے ہاتھوں ڈگری لینے کو پسند کرتا ہے، یہ سب کا بنیادی حق ہے۔ خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہیں، یہ دعویٰ بھی معاونِ خصوصی کی طرف سے سامنے ا?یا ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکافاتِ عمل اسی کا نام ہے۔ جو انہوں نے بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کی ڈگری اور ان کے ذہنی توازن کی بھی جانچ کرنا ضروری ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] شہباز گل نے ٹاک شو میں گالی دے دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.