آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے عقیدت کا دن ہے، اکرام الدین

0 121

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ 16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے ک دن ہے ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس کے موقع

پر انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.