پاک افغان مشکوک جنگوں میں چمن کے شہری آبادی کو نشانہ بنانا مضموم اور نامنظور سازش ہے، منور خان

0 218

چمن(رنزوریار ) دسمبر کو ویش زوانان غورزنگ( اویکن یوت موومنٹ) نے چمن کے باڈر پر ایک ہی ہفتہ میں مسلسل دوسری مرتبہ جنگ لاگو کرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور جلسے کا انعقاد کیا گیا اور اعلان کیا کہ اس مصنوعی چمن کی آڑ میں پُر امن چمن شہر کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی گناونی سازش کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ویش زوانان موومنٹ کے آرگناٸزنگ کمیٹی چیٸرمین منور خان نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہی پہلے موجودہ جنگوں میں 9 شہداء اور APS سکول کے بچوں کو انکی اٹھویں برسی پر خراجٍ عقیدت پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کے خون کا حساب چاہیۓ۔منور خان نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت سے دوستی اور دشمنی کا سفر بہت مشکوک ہے اور اب افغان حکومت سے ہر دوسرے روز لڑھنا بھی ایک مصنونی سازش لگ رہی ہے کیونکہ موجودہ افغان حکومت کی آنے کے حق اور خوشی میں پورے پاکستان میں خوشی کے شادیانے حکومتی اور ریاستی سطح پر بجاٸے گٸے اور ریاستی طور پر کہا گیا کہ یہ ہمارے مزاج اور پالیسیوں سے متفق لوگ حکومت میں آٸے ہہں اسی لٸے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود پاکستانی مقتدر حلکہ نے موجودہ افغان حکومت کو بھرپور طریقہ سے نہ صرف خوش آمدید کہا بلکہ ہر ممکن طرح سے تعاون بھی انکے ساتھ کیا اور تعاون کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے جسکے تحط پاکستانی وزیرٍخارجہ آج بھی پوری دنیا میں پاکستان سے زیادہ افغان حکومت کو پوری دنیا سے منوانے اور اُنکی مدد کرنے میں مصروفٍ سفر ہی ہوتے ہے۔

منور خان نے کہا کہ ہم اپنے وطن اور لوگوں کا دفاع ہر حد تک کرینگے اور ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے اور ہم ان غلط اور ناروا پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کو منظم کرکے جدوجد تیز کرینگے نہیں تو ہمارا مستقبل بھی تاریخ میں موجود تباہ شدہ اقوام کی تقدیر سے مختلف نہیں ہوگا۔
منور خان نے کہا کہ نااہل حکومتوں اور ناکام ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر اگیا ہے اور ملک معاشی طور پر بھی ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
جلسہ سے وش زوانان کے صوباٸی رابطہ کمیٹی ممبر عبدالصادق ناراض ضلعی آرگناٸزر روزی خان بشردوست پی ٹی ایم کے آویس ابدال اور فدا محمد قباٸل وش زوانان کے ضلعی ڈپٹی آرگناٸزر بخت محمد ضلعی جنرل سیکٹری علی محمد صوباٸی رابطہ کمیٹی ممبر خان اکا علاقاٸی کمیٹی ممبر منصور احمد نے خطاب کیا۔ مقررین چمن کا امن تباہ کرنے اور باڈر کے کاروبار میں مشکلات اور مقامی تجارت کو شدید نقصان پہنچانے اور ملحقہ علاقے میں فاقہ کشی برپا کرنے کی بھی پرزور مزمت کی اور کہا کہ ہماری عوام کا خون بہانے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اور کہا کہ اگر ضرورت پڑھی تو اس ظلم مسلسل کے خلاف نوجوان عملی طور پر بھی نکلیں گے جس سے آگے جاکر مقتدر حلقہ کو بہت نقصان ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.