شہباز شریف کی بلوچستان دوست پالیسیوں کے مستقبل میں دوررس نتائج برآمد ہونگے،آغا حسن بلوچ

1 247

کوئٹہ(خ ن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے COMSAT کوئٹہ کا افتتاح کردیا۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کامسیٹس اسلام آباد کے پہلے بلوچستان کوئٹہ کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی بلوچستان دوست پالیسیوں کے مستقبل میں دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں 1 ارب روپے کی خطیر رقم سے عنقریب آی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

pakistan standard control authority بلوچستان کے 6 اضلاع اور Pakistan hilal authority صوبہ کے تین اضلاع میں اپنے دفاتر بنائے گی جس سے روزگار کے نئے مواقعوں کے علاوہ بزنس کمیونٹی کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوست ملک چائنا کے تعاون سے صوبہ کے تمام جامعات کو جدید علوم کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہےں۔جبکہ بلوچستان کے 30 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ کے علاوہ وائس چانسلر Sbk ڈاکٹرساجدہ نورین ، UoB ڈاکٹر شفیق الرحمان، تربت یونیورسٹی ڈاکٹر جان محمد بلوچ بھی موجود تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا یو اے ای کا دورہ دو طرفہ دوستی کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.