اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ

0 163

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے، جبکہ اے پی ایس کے طلباءاور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں دیر پا امن کی بنیاد رکھی اوران معصوموں کی شہادت نے پوری قوم ،حکومت اور اداروں کو دشمن کے خلاف متحد کر دیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں

میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، اس المناک اور دردناک واقعے نےدہشت گردی کے ناسور کے خلاف قوم اور اداروں کو یکجا کردیا، وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کی، قوم ان نونہالوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پوری قوم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم اور حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.