حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، عثمان بزدار

 عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

0 181

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت جبکہ دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ہیں۔ اپنے اےک بےان مےں وزےر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے لیکن عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.