کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل عصر حاضر کا بنیادی تقاضا ہے،راجہ ظفرالحق

1 6

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین ، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل عصر حاضر کا بنیادی تقاضا ہے، عالمی طاقتیں حالات کی سنگینی کا ادراک کریں، اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعملدرامد کرکے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا فیصلہ کن کردارادا کرنا ہو گا، برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے جس میں بیرون ممالک مقیم کشمیری و پاکستانی تارکین وطن کا کردارقابل تعریف ہے جو ہرفورم پرکشمیریوں کی آواز کو بلند کرتے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، اور ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایک گھنٹے سے زیادہ اس ملاقات میں تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹرراجہ محمد ظفرالحق کو اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے حق خودارادیت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی قابض فورسزکے ہاتھوں سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سینٹر راجہ محمد ظفرالحق نے راجہ نجابت حسین اوراُن کی تحریکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیرپراُن کی تنظیم کے کام سے پوری طرح آگاہ ہیں اورا نہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین د لاتے ہیں کہ ان کے ساتھ اپنا کام جاری رکھنے میں ہرقسم کی رہنمائی اور تعاون کرتے رہیں گے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ دنیا کو یہ بات جان لینی چاہے کہ5 اگست2019 کے موودی حکومت کے بدترین اقدامات کے باوجود ہندوستان کا کوئی بھی ہتھکنڈہ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہاں آزاد کشمیر کے خطے کو تحریک آزادی کشمیر کے نکتہ نظر سے بلاتخصیص تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے وہاں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہمیشہ جرات اور بےباکی کے ساتھ ملک کے اندر اوربیرون ممالک مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو بلند کیا ہے۔راجہ ظفرالحق نے کشمیری ڈائسپورہ پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر اپنے کام کو موثر بنائیں تاکہ دنیا کو اس بات کا احساس ہو سکے کہ کشمیری عوام یکجان ہو کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدو جہد آزادی کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے ہیں۔جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے راجہ محمد ظفرالحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ آپ کا ہمیشہ ایک مضبوط رشتہ اور تعلق رہا ہے اور ہر مرحلے پر آپ نے کشمیریوں کے بنیادی موقف کا ساتھ دیا ہے، ہمیں امید ہے تحریک آزادی کشمیر کے موجودہ سنگین اور نازک ترین مراحل میں آپ پاکستان کی قومی قیادت کواپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر یکجا کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے اور دنیا بھر کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ پاکستان کی قیادت اورعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔راجہ نجابت حسین نے انہیں بتایا کہ موجودہ حالات کے مطابق ا ن کی تنظیم مستقبل میں نئی ھکمت عملی کے ساتھ برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں عالمی رائے عامہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطوں کا آغاز کر رہی ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔آرمی چیف کشمیر سے متعلق پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ روز لاہور گیریژن کے افسران سے خطاب کے دورانانہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں آرمی چیفسربراہ افواج پاکستانکشمیریوں 0 0 Share FacebookTwitterReddItWhatsAppPinterestEmailFacebook MessengerLinkedinTumblrYou might also likeاخبار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.