بیلہ ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بیلہ ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو کی کامیاب کاروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار مذید تفتیش شروع،

1 73

بیلہ(رپورٹ رشید بلوچ)بیلہ ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو کی کامیاب کاروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار مذید تفتیش شروع،
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہئ مستوئی اور اے ایس پی اوتھل بیلہ صدام حسین خاصخیلی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے اپنے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علی بخش موندرہ مرحوم کے قتل میں نامزد اشتہاری ملزم گلشاد ولد علو مانچھی سکنہ سجاول سندھ کو گرفتار کرکے مزید تفشیش شروع کردی

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو کے اس اہم اقدام پر ایس ایچ او اسحاق رونجہ و ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے کہا کہ محمد اسحاق رونجہ ایک سینیر و قابل پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں اشتہاری ملزمان سمیت مختلف جراٸم پیشہ لوگوں کو گرفتار کرکے قانون کے شکنجے تک پہنچا کر یہ ثابت کیا کہ پولیس بہترین اسلوبی کے ساتھ اپنے فراٸض کی سرانجام دہی میں مصروف عمل ہیں اورامید ظاہر کی ہے کہ موصوف اسی طرح اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے کر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلیے کوٸی جگہ نہیں چھوڑیں گے مزید براں عوامی حلقوں نے ایس ایچ او کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] لیویز فورس کی 24 گھنٹے میں دوسرا کامیاب کاروائی ہزاروں روپے کے گٹکا جیم رتن ماوا برآمد کرکے انہیں تلف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.