وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے صوبائی وزیر داخلہ
بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے
(کوئٹہ(ویب ڈیسک
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے ایک جاری بیان کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت نے عوامی خدمات انجام دینے شروع کیے تو اس عزم کے ساتھ کہ بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس کی منزل ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ ہو جہاں عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، روزگار اور کاروبار کی تمام سہولتیں یکساں بنیادوں پر میسر ہوں، یہ صرف ہمارا دعوی ہی نہیں اور نہ کوئی خواب ہے
بلکہ گذشتہ اڑھائی برسوں کے دوران ہم نے عوامی سپورٹ کی بدولت عملی طور پر بھی ان اقدامات کو حقیقی شکل دینے کے لئے صحیح سمت میں پیشرفت شروع کر رکھی ہے جس کے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہورہے ہیں اور صوبے کے عوام ان مثبت اور خوش گوار تبدیلیوں کا خود بھی مشاہدہ کررہے ہیں جو کہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔ ہماری حکومت نے عوام کی معاشی وسماجی زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، جبکہ عوام الناس کی معاشی اور سماجی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
[…] webdisk webdisk On Jan 18, 2021 0 0 Share (کوئٹہ( ویب ڈیسک صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا […]
[…] منصوبے میچور ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے قلیل المدتی، وسط المدتی […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کی وفات پر […]
[…] آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان […]
[…] (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے قلات خالق آباد کے متعلقہ حکام کو […]
[…] ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے علا قے […]
[…] (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو سے آج وزیر داخلہ آفس میں صوبائی […]