صفائی ہمارے عقیدے کا لازمی جز اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے،ظہوربلیدی
صاف شہروں کا امتیاز متحرک اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے
(کوئٹہ(ویب ڈیسک
صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی ہمارے عقیدے کا لازمی جز اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، اس سلسلے میں عوام کو آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر حمیرہ بلوچ کی جانب سے صدر ڈویژن میں 10 روزہ صفائی مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ اور رضاکاروں کے زبردست اقدام ، صفائی ہمارے عقیدے کا لازمی جزو ہے
اور اچھے مسلمان ، صاف شہروں کا امتیاز متحرک اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھیں ۔