اقتدار میں ہو نہ ہو اپنے عوام اور کارکنوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑینگے :عاصم کرد گیلو

آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے عوام اور کارکنوں کی وجہ سے

1 150
(قلات (ویب ڈیسک
سابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ اقتدار اور کرسی عارضی چیز ہے انسان کے دل میں خلوص اور عوامی خدمت کا جذبہ ہو تو انسان کے سامنے اقتدار اور کرسی کی کوئی اہمیت نہیں اپنے عوام اور کارکنوں سے ہمارا خونی رشتہ ہے اسے کوئی بھی میرے دل اور وجود سے کوئی جدا نہیں کرسکتا آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے عوام اور کارکنوں کی وجہ سے۔ان خیالات کا اظہار قلات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار اور کرسی ہماری منزل نہیں۔
عوامی خدمت ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کرنے سے بے حد خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آج میں اس مقام پر ہوں اپنے عوام اور کارکنوں کی وجہ سے ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ے ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے اقتدار کے دور میں عملی کام کرکے دکھائے جن کا وجود آج گراونڈ پر ظاہر ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن خوشحال عوام ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہو نہ ہو اپنے عوام اور کارکنوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑینگے آخری دم تک ان کے ساتھ ہوں ہمارا جینا مر نا اپنے عوام اور کارکنوں کے ساتھ ہے جس کو کوئی میرے وجود سے ختم نہیں کرسکتا۔
You might also like
1 Comment
  1. […] نے کہا کہ اقتدار اور کرسی ہماری منزل نہیں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اپنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.