وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)طلب کرلیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)18 جنوری منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا، جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو، کورونا، اومی کورون کیسز اور حفاظتی اقدامات پر،بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو فنانس بل،اسٹیٹ بینک سمیت اسمبلی سے منظور ہونےوالے بلز بارے بھی اعتماد،میں لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کے لئے شہباز شریف کی گارنٹی کے معاملے میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا ،کابینہ اپوزیشن جماعتوں کی
حکومت مخالف تحریک پر بھی مشاورت کرے گی ،وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان میں مقررہ وقت سے زائد مقیم غیر ملکی شہریوں کوقیام کے لئے ایمنسٹی سکیم دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی ،غیر ملکی شہریوں کو وزارت داخلہ کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان سے واپس جانے کی تجویز پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں زیر بحث آئیں گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ فرسٹ وویمن بنک کا آڈٹ کرانے کی منظوری دے گی
،کابینہ پاکستان اسینشئل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی،کابینہ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی