یونان کشتی حادثہ:ایف آئی اےکے65افسران وملازمین بلیک لسٹ قرار

0 21

یونان کشتی حادثہ:ایف آئی اےکے65افسران وملازمین بلیک لسٹ قرار

 

14 جون 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ پر بڑا ایکشن لے لیا گیا۔ ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین کو بلیک لسٹ قراردیدیا گیا۔فصیلات کے مطابق بلیک لسٹ ایف آئی اے افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے

۔ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ ہونے والوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز ،2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،4 انسپکٹرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کے15 سب انسپکٹرز، 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایک کلرک بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ فیصلہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی روشنی میں کیا گیا۔بلیک لسٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز میں عمران رانجھا،زاہد محموداور مبشر احمد ترمذی شامل ہیں۔ بلیک لسٹ2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں ابو بکر عثمان اور عرفان بابر کا نام شامل ہے۔بلیک لسٹڈ 4 ایف آئی اے انسپکٹرز میں دو خواتین شائستہ امداد اور نازش سحر سمیت عرفان احمد میمن اور ابراہیم خان شامل ہیں۔بلیک لسٹڈ 15 سب انسپکٹرز میں بھی 4 خواتین نادیہ پروین،صبا جعفری،شگفتہ اکبر اور ثمینہ صدیق شامل ہیں۔ 11

 

سب انسپکٹرز میں ساجد اسماعیل،عمران ورک،محمود بٹ سلیمان لیاقت شامل ہیں۔13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں فیصل عمران،محمد صغیر،سید اسد علی شامل ہیں۔19ہیڈ کانسٹیبلز میں مشتاق خٹک،عاطف شوکت،عرفان جاوید،علی شہریار،راجہ سنیل،عامر علی،یوسف علی،عدنان یونس شامل ہیں۔
10 کانسٹیبلز میں محمد اقبال، رب نواز،بشری بی بی،مقصود احمد، فیصل مشتاق شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.