کیماڑی گیس پھیلنے کا واقعہ ،پورٹ کی برتھیں اور جہاز ہرطرح سے محفوظ ہیں ، ترجمان

0 168

کراچی(این این آئی) وزارت بحری امور نے کیماڑی گیس پھیلنے معاملے پر کہاہے کہ پورٹ کی برتھیں اور جہاز ہرطرح سے محفوظ ہیں ۔کیماڑی گیس پھیلنے کے معاملہ پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر بحری امور محمود مولوی اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر سنجے گنجوانی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دورے کے دور ان پورٹ کی دونوں برتھوں کا دورہ کیا، پورٹ کی برتھیں اور جہاز ہر طرح سے محفوظ پائے گئے ۔ ترجمان کے مطابق سویا بین کے اس جہاز کا بھی دورہ کیا جس کے متعلق شام سے غیر مصدقہ افواہیں گردش میں تھیں،پورٹ کی برتھیں اور جہاز ہر طرح سے محفوظ پائے گئے،پورٹ اور جہاز کا عملہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،دوسری طرف واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.