راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے

0 9

لاہور (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے دہائی کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیے جانے والے راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے ہیں

۔ایک انٹرویومیں راشد خان نے ویرات کوہلی، ولیمسن، روٹ، اسمتھ اور بابراعظم کو دنیا کے ٹاپ پلیئر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین ہے جس کے سامنے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی ہے۔افغان کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کو دنیا کی ٹاپ تین لیگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔راشد خان پہلی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور کہا کہ میں لاہور قلندرز کو اپنی پرفارمنس سے بہترین نتائج دلانے کی کوشش کروں گا۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کہہ چکے ہیں ہم پی ایس ایل 6 میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کے ساتھ دنیا کے ٹاپ تھری بولرز ہمارے پاس ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.