اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، حماس رہ نمائوں سمیت 13 فلسطینی گرفتار

گرفتار ہونے والے شہریوں میں سابق اسیران، فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان اور حماس کے رہ نما بھی شامل

0 7

غرب اردن(ویب ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوںکو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ہونے والے شہریوں میں سابق اسیران، فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینی رکن

اسمبلی یاسر منصور اور حماس رہ نما عدنان عصفور کو حراست میں لے لیا۔رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران سلواد جے مقام پر اسرائیلی فوج نے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی شناخت مہند الطویل، محمد فارس، محمد حامد، عبداللہ حامد، عبدالرحمان حامد، احمد عیتد اور طارق حامد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ادھر رام اللہ میں قدورہ کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے رافت ابو شقرہ کو حراست میں لیا۔

س کے علاوہ اسی علاقے سے عماد یاسر الجعبر اور ان کے بیٹے محمد کو الخلیل شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ مشرقی نابلس میں تلاشی کے دوران بیت فوریک سے فادی جبارہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل کے علاقے الکرمل میں رامی احمد ابو زنید، وائل عبدالعزیز ابو زنید، سامی عیسی شتات اور حاتم محمود مخامرہ کو حراست میں لیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.