چاغی : چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ،عوام میں خوف وہراس

اچانک ڈکیتی و چوری کے واقعات سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے

0 23

چاغی : چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ،عوام میں خوف وہراس

چاغی (نامہ نگار، ڈیلی صحافت کوئٹہ ) چاغی میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ، تحصیل چاغی آل پارٹیزچاغی میں گزشتہ روز واقعات میں دکاندار سے فیلڈر گاڑی ،نقدی اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹنے کے واقعات انتہائی ناخوشگوار صورتحال کی نشاندہی کررہا ہے آل پارٹیز تحصیل چاغی،آل پارٹیز چاغی کے رہنماوں جمعیت علماء اسلام چاغی کے رہنما،مولانا عبیداللہ بوبگزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صدرالدین عینی،۔پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا ثناءاللہ فاروقی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ظاہر زیب ، پی ٹی آئی تحصیل چاغی کے رہنما حافظ حسین احمد، نیشنل پارٹی چاغی کے رہنما آغاگل بلوچ نے چاغی میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ چاغی میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام اور تاجربرادری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں چاغی میں گزشتہ روز کے واقعات میں دکاندار سے فیلڈر گاڑی اور نقدی اور موبائل لوٹے کے واقعات انتہائی ناخوشگوار صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں

واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں

جس پر چاغی کے عوام کو شدید تشویش ہے۔ چاغی انتظامیہ عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے اور ڈاکو و چور مکمل آزادی کے ساتھ عوام کو لوٹنے میں مکمل آزاد نظر آرہے ہیں ۔چاغی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پریشان کن ہے اچانک ڈکیتی و چوری کے واقعات سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے تحصیل چاغی انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان واقعات کے سدباب کے ساتھ ساتھ ان واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔انہوں نے صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، کمشنر رخشان ڈویژن،سعید احمد جمالی اور ،ڈی سی چاغی آغا شیر زمان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔ چاغی شہر میں قیام امن کو یقینی بنانا ضلع چاغی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے اور چاغی میں سیکیورٹی کا سخت اقدامات میں اضافہ کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.