بی اے پی سینیٹ میں خرید وفروخت کوختم کرکے بلوچستان پر ان الزامات کا خاتمہ چاہتی ہے:وزیر اعلیٰ بلوچستان
میڈیا کاباکسنگ سے زیادہ سینیٹ انتخابات کی ریسلنگ گراؤنڈ پر نظر ہے
بی اے پی سینیٹ میں خرید وفروخت کوختم کرکے بلوچستان پر ان الزامات کا خاتمہ چاہتی ہے:وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بی اے پی سینیٹ میں خرید وفروخت کوختم کرکے بلوچستان پر ان الزامات کا خاتمہ چاہتی ہے ،میڈیا کاباکسنگ سے زیادہ سینیٹ انتخابات کی ریسلنگ گراؤنڈ پر نظر ہے ،پیراشوٹرکا لفظ بڑا عجیب ہے ،یہ لفظ استعمال نہیں ہوناچاہےے سینیٹ کی تاریخ دیکھی جائیں پھر تو سب پیراشوٹرز ہیں ،سینیٹ میں ہرجماعت اپنی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ،
عبدالقادر پی ٹی آئی کے ٹکٹ واپس لینے پر بی اے پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیںاحمد مجبتیٰ نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کربین الاقوامی سطح پر بلوچستان و کوئٹہ کا نام روشن کیا ہے ایسے کھلاڑیوں کو بلوچستان حکومت سپورٹ کرے گی،کھیل سوشو اکنامک صحت مند معاشرے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اسپورٹس معاشرے کو صحت مند بناتا ہے اس لیے صوبائی حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ایسے کھلاڑیوں کو بلوچستان حکومت سپورٹ کرے گی
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مکس مارشل آرٹس پلیئر احمد مجتبیٰ کے ساتھ سی ایم ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی وزراءمیر عارف محمد حسنی ،عبدالخالق ہزارہ ،حاجی نورمحمددمڑ، میر ضیاءاللہ لانگو ،پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند ،دھنیش کمار رکن صوبائی اسمبلی اکبر آسکانی ،،سینیٹرانوارالحق کاکڑ، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ سمیت دیگربھی موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے احمد مجتبیٰ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ احمد مجتبی ہمارے ساتھ موجود ہے احمد نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی بحیثیت کھلاڑی یہ احمد اور ایک قوم کی حیثیت سے یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے یہ ہمارے لئے خوش قسمتی ہے کہ احمد مجتبیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے ،حکومت بلوچستان کی جانب سے احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کو مکمل سرپرستی حاصل ہے ،بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان و کوئٹہ کا نام روشن کیا ہے ایسے کھلاڑیوں کو بلوچستان حکومت سپورٹ کرے گی 56سکینڈ میں ناک آؤٹ کرنا بڑا ریکارڈ ہے ،
صحافیوں کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحافیوں کی باکسنگ کے بنسبت سینیٹ کے ریسلنگ گراؤنڈ پر زیادہ فوکس ہے پاکستان کی سیاست میں پیراشوٹر بڑا عجیب لفظ اہیں ،سینیٹ میں پیراشوٹر کا لفظ استعمال کیاجائے تو سینیٹ کی تاریخ دیکھی جائیں تو پھر تو سب پیراشوٹرز ہیں ،یہ مختلف پلیٹ فارم ہے اورہرسیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ وہ سینیٹ میں اپنے نمائندے حاصل کرے چاہےے وہ کوئی بھی جماعت ہو جہاں جس کو موقع ملا ہو،باپ پارٹی کے بلوچستان میں 24 ارکین ہے ہوسکتا ہے آنے والے دنوں دوسرے صوبوں سے بھی باپ پارٹی کے اراکین ہونگے عبدالقادر کا تعلق کوئٹہ سے ہے وہ 2004 سے سینٹ کیلئے کاغذات جمع کررہا ہے پیراشوٹر کا استعمال نہیں ہوناچاہےے اور پی ٹی آئی اور بی اے پی دونوں سے عبدالقادر نے سینٹ کیلئے کاغذات جمع کرائیں اور ان کے پارٹی کے لوگوں نے کاغذات بھرے تھے
وزیراعظم عمران خان نے کہاتھاکہ یہ ہمارے مشترکہ امیدوار ہوںگے تاہم پی ٹی آئی نے اپنا فارم واپس لے لیا اگر ہم بھی واپس لیتے تو عجیب ہوتا یہ توپہلا مرحلہ ہوتاہے بہت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جاتی ہے اگر کوئی ایک مسترد ہوجائیں تودوسرے کو کھڑا کیاجاتاہے میں واضح کروں کہ عبدالقادر نے کوئی فنڈز نہیں دئےے،انہوں نے کہاکہ عبدالقادر پی ٹی آئی کے ٹکٹ واپس لینے پر بی اے پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیںبی اے پی نے ایک منظم انداز سے انٹرویو لےکر اہل لوگوں کو سینٹ ٹکٹ جاری کیا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان پر سینیٹ کے حوالے سے ہمیشہ خریدوفروخت کے الزامات لگتے ہیں لیکن ہماری پارٹی نے حالات بدلنے کی کوشش کی ہے کوئی ایک شخص یا پھر میڈیا کسی سینیٹر کے تحفے تحائق یا پھر سینیٹر صاحبان نے کسی کو فون کیاہو تو ہم قصور وار ہیں ہم بلوچستان میں وہ اسٹینڈرڈ لارہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہواہے
کہ میکنزم کو لمیٹڈ رکھاہے پہلے تو 10نہیں بلکہ 50،پچاس فارم بھرے جاتے تھے بڑا مشہور ہے کہ بلوچستان میں فارم بھرنے کے بھی پیسے ملتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم وہ سلسلہ ختم کرکے نئے چیزوں کی طرف جائیں اور ہم اپنا ہر قسم بہتری کی طرف بڑھارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بحیثیت سپورٹ مین بڑا اچھا لگا اورکھیل سوشو اکنامک صحت مند معاشرے میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہاکہ اسپورٹس معاشرے کو صحت مند بناتا ہے اس لیے صوبائی حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔احمد مجتبی کے نام سے اکیڈمی کا پلان ہے
جہاں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی ،ہم کھیل کی پروموشن کے ساتھ تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز سمیت مثبت اقدامات کوترجیح دے رہے ہیں ،باکسر محمدوسیم کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو وفا کئے ہیں بلکہ سکواش کے حوالے سے جو اعلانات کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے کام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں ہائی ویز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے مزید بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔مکس مارشل آرٹس پلیئر احمد مجتبیٰ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ باکسنگ کے تمام کھلاڑیوں کو پالش کرینگے
کوئٹہ اور بلوچستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتا ہوںہمارے پاس ٹیلنٹ بہت ہے صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بائیکرز لوگوںکو اپنی طرف کھینچنے کی زیادہ کشش رکھتی ہے ،کوئٹہ بائیکرز کا شعبے کو محفوظ بنانے اور فروغ دینے کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے ،حکومت بلوچستان بائیکرز سمیت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دے رہے ہیں،صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ،سیکرٹری کھیل اور ضلعی انتظامیہ بائیکرز کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس میں کوئٹہ آف روڈ رائیڈز کے تاج محمد،میروائس خان کی قیادت میں کوئٹہ کے بائیکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بائیکرز کے مسائل اور ان کے مطالبات سنیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بائیک کے کھیل کومحفوظ بنانے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھ جائے گی ،کوئٹہ کے بائیکرز اس حوالے سے جگہ کا تعین کریں ،حکومت بلوچستان اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکرٹری کھیل اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بائیکرز کے مطالبات اور مسائل سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں حکومت بلوچستان نہ صرف بائیک ریسنگ بلکہ کھیل کے دیگر شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، بائیک ریسنگ محفوظ ہوں تو یہ عوام کو اپنی طرف کھینچنے کی بہت زیادہ کشش رکھتی ہے ،محکمہ کھیل بائیکرز کی پروموشن کیلئے اقدامات اٹھائے گی ۔