لاڑکانہ اور قمبر شہر میں آوارہ کتوں نے بچوں، عورتوں اور مردوں سمیت 25 افراد کو کاٹ لیا
لاڑکانہ(نمائندہ صحافت): لاڑکانہ اور قمبر شہر میں آوارہ کتوں نے بچوں، عورتوں اور مردوں سمیت 25 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، ویکسین دیکر فارغ کردیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن کو لاڑکانہ اور ق مبر کے سہروں کے مختلف محلوں میں اوراہ اور پاگلکتوں نے بچوں، عورتوں اور مردوں سم یت 25 افراد کو کاٹ کر سخت زخؐی کردیا،جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے شعبہ حآدثآت لاڑکانہ، سول اسپتالقمبر اور تعلقہ و رورل اسپتالوں میں لایا گیا، جہاں انہیں ویکسین فراہم کرکے جلد ہی فارغ کرکے گھر کی طرف روانہ کردیا۔ جبکہ میونسپل کارپویشن،میونسپل کمیٹی اور ٹآئون کمیٹی کی جانب سے کتا مار مہم کی شروعات نہ یں کی گئی ہے اور مزید کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آنے کے امکانات ہیں۔