ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھرو اور خود چوہا گھر میں چُھپ گیا،خواجہ آصف
ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھرو اور خود چوہا گھر میں چُھپ گیا،خواجہ آصف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دے رہے۔
وزیر دفاع نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا، اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھا، بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے، ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو اور مجھے بچاؤ۔