حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں،قاضی سفیر حسین
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف کاروباری شخصیت قاضی سفیر حسین نے کہا کہ ملک میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ملکی عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل و خوار کر رہی ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔معروف کاروباری شخصیت قاضی سفیر حسین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات مسیر کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہم اقدامات کریں تا کہ ملکی عوام کو ریلیف مل سکے۔