کوئٹہ شہر کی صفائی و ستھرائی اولین ترجیح ہے،حمزہ شفقات

0 75

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات سےصدر انجمن تاجران رحیم آغا اور صدر ٹریڈ یونین سرکی روڈ نعمان کاکڑ نے وفد کی صورت میں ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے سرکی روڈ کے مسائل کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سرکی روڈ پر سڑک کی ایک طرف کا نالہ صاف ہوچکا ہے جبکہ دوسری جانب کا نالہ بند ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گندا پانی جمع رہتا ہے اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اسکے علاوہ گوالمنڈی چوک سے لیکر سرکی کلاں تک سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ سے آمدورفت شدید متاثر رہتی ہے، اکثر جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم کچھ جگہیں باقی ہیں۔ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات نے تفصیل سے انکے مسائل سنے اور کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی و ستھرائی اولین ترجیح ہے جس پر مرحلہ وار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیزی سے کام جاری ہے سرکی روڈ چونکہ ابھی تک صفاءپراجیکٹ میں شامل نہیں تھا اسی وجہ سے یہاں پر صفائی کے معملات التواءکا شکار رہیں لیکن 18 فروری سے سڑکی روڈ بھی صفائ پراجیکٹ کا حصہ ہوگا اور پھر آپ لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالےسے واضع فرق نظر آئے گا، نالے کی صفائی بھی جلد مکمل کر لی جائی گی۔سڑک کی مرمت کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں نے مل کر کوئٹہ کو صاف ستھرا اور کشادہ بنانا ہے۔ اور اس کیلئے ضروری ہےکہ تاجران اور عام شہری بھی اپنی زمہ داریاں نبھائیں اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.