توانائی کے بحران پر قابو پانا محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ،گورنر بلوچستان

0 67

کوئٹہ ( خ ن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ “بلوچستان سینٹر فار ایکسیلینس ان رینیوایبل انرجی” کا آغاز صوبہ میں پائیدار توانائی کے حل کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان یہ قابل ذکر شراکت داری صوبہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی اور پائیدار توانائی کے حل پیش کرنے کیلئے ان کے مشترکہ عزم کو واضح کرتی ہے۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام واحد ادارہ ہے جس کی رسائی تقریبا صوبہ کے ہر ڈسٹرکٹ تک ہے لہذا ان کی تمام ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں. اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ایڈیشنل سیکرٹری انرجی صاحبزادہ نجیب اللہ، بی آر ایس پی کے چیرمین ملک انور سلیم کاسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ نصراللہ خان بڑیچ، علما کرام، اقلیتی نمائندے اور اس پروقار موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ لانچنگ سرمنی کے شرکا سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سینٹر فار ایکسی لینس کا قیام ایک شاندار آغاز ہے جو صوبے کی ترقی کو زیادہ پائیدار اور ماحولیات کے حوالے سے روشن مستقبل کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کریگا. بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی توسط سے یہ اہم اقدام پیٹریپ فانڈیشن اور بیوٹمز یونیورسٹی درمیان ممکن ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار توانائی کے حل اور ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانا دراصل ایک محفوظ مستقبل کی طرف سفر کا آغاز ہے. گورنر بلوچستان نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی کاوشوں کو سراہا اور یہ ہمیشہ صوبہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک محرک قوت رہی ہے۔ اس ادارے نے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے لائے جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے. انہوں نے یقین دلایا کہ بی آر ایس پی اور پیٹریپ فانڈیشن کے ہر منصوبہ کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے. جرمنی کا عزم بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی قابل ستائش رہی ہے۔ علاوہ ازیں نوجوانوں کو بااختیار بنانا، نئی ملازمتیں پیدا کرنا اور قابل تجدید توانائی کے عمل کو آگے بڑھانا، بیوٹمز یونیورسٹی اور محکمہ توانائی کے ساتھ تعاون لائق تحسین ہے۔ گورنر مندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ توانائی کے تحفظ کو کلیدی محرک کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے صاف توانائی کے منصوبے اقتصادی ترقی کے حوالے سے آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت بلوچستان آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔ گورنر بلوچستان نے تقریب رونمائی کے آخر میں مہمانان گرامی، ماہرین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.