امتحانی مراکز میں مسلح افسران کی موجودگی طلبہ کے لیے غلط پیغام ہے، میر عزیز مری

0 148

ہرناٸی (پ ر) سیاسی سماجی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری رٸیسانی کے کور کمیٹی کے ممبر میر عزیز مری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا گزشتہ دنوں ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں میٹرک کا امتحان دینے والے ایک اسٹوڈنٹ کو پولیس یا لیویز کا بدتمیز اہلکار لاتوں سے مار رہے ہیں بلوچستان میں اس بار میٹرک کے امتحانات میں انتظامیہ آفیسران مسلع ہوکر امتحانی سینٹروں کے دورے کرکے ہمارے نوجوان نسل کے لیے اچھا پیغام نہیں دے رہے ہیں قلم اور بندوق کو ایک دوسرے سے دور رکھنے میں ہی بہتری ہے انہوں نے کہا امتحانات لینا اساتذہ کرام کا کام ہے بازار میں دودھ دہی کے ریٹ فکس کرنے والے اور چوروں ڈاکووں اور منشیات فروشوں کو پکڑنے والوں کا کام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے یہ سب اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں کہا کہ میٹرک کے امتحانات کے لیے سپرواٸزری اسٹاف کے لیے بھی قرعہ اندازی کا ڈرامہ رچایا گیا جبکہ 15 . 15 ہزار روپے لے کر زیادہ تر امتحانی سینٹروں میں وہی اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جو گزشتہ کٸی برسوں سے تعینات ہوتے جا رہے ہیں اسے صوباٸی حکومت کی نااہلی سمجھا جاٸے یا سوداگری سمجھے سمجھ سے بالاتر ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.