اوپن یونیورسٹی کے ایڈمشن ٹیسٹ 15سے 25 اپریل کے درمیان منعقد ہوں گے
اسلام آباد( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ 15سے 25۔اپریل کے درمیان منعقد کئے جائیں گے ُ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2019ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ٗ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ٗ بی ایس پروگرامز ٗ ایم ایس سی) شماریات فزکس ٗ ریاضی ٗ کیمسٹری ٗ مائیکروبیالوجی ٗ ای پی ایم ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ٗ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( شامل ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق صرف/- 1000لیٹ فیس چارجز کے ساتھ براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22۔مارچ 2019ء مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق ایڈمشن ٹیسٹ /انٹرویو زکے پراسس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار اور گائیڈ لائن پر من و عن عمل کیا جائے گا۔