انڈونیشیا، شدید بارشوں سے سیلاب میں 50 افراد ہلاک،59 زخمی

0 5

جکارتہ  انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے ، آفت زدگان کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔انڈونیشیا کے قومی محکمہ آفات کے ترجمان سوٹوپو پروو نگروہو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ پاپووا کے دارالحکومت جایا پورہ میں گزشتہ روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نگروہو کے مطابق سیلاب میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاقے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے تاہم متعدد علاقوں تک رسائی کے راستے مسدود ہونے کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے آفت زدگان کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.