نیوزی لینڈ میں معصوم بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام عالمی صلیبی جنگ کا تسلسل ہے،صوبائی صدرمتحدہ مجلس عمل

0 140
کوئٹہ متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ میں معصوم بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام عالمی صلیبی جنگ کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ، اوآئی سی مسلمانوں کے تحفظ اورعالمی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے ،مغربی جنونیت اور اسلام فوبیا نے یورپ کے امن کے دعوی کی قلعی کھول دی ہے یورپی دنیا اسلام فوبیا میں مبتلا ہو چکے ہیں ، مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی ،شعائر اسلام کو مٹانے اور پیغمبر اسلام کی توہین کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور مساجد اور مدارس کو نشانہ بنا کراسلام کی حقانیت کو ختم کرنے کے درپے ہیں مسلمان متحد ہو کر عالمی صلیبی جنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، مغربی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی فورم پر صدائے حق بلندکیا جائے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے تعصب پرست اسلام دشمن اقدامات کے خلاف موثرجواب دیناچاہیے اور مسلمانوں کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ دہشت گردی واقعہ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ یہود ونصاری اور ہنود ہیں جودنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کو نشانہ بنا کر اسلام کے آفاقی پیغام کو روکنا چاہتے ہیں اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور پیغمبر اسلام نے ہمیشہ محبت اور امن کا درس دیا ہے ، پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فورم پر کردار ادا کیا جائے ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.