کوئٹہ کے شہریوں نے ہمارے توقعات سے بڑھ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیا، مولانا عبدالکبیر شاکر ودیگر
کوئٹہ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ، امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ،جنرل سیکرٹری افتخار احمد کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کے شہریوں نے ہمارے توقعات سے بڑھ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیاعوامی رابطہ کیمپ میں ممبر شپ کے حصول کیلئے عوام الناس کے رش ہمیں حوصلہ ومزید ہمت دیا انشاء اللہ انہی عوام کے ذریعے ہم اس ملک میں مدینہ کی حقیقی اسلامی حکومت قائم کریں گے ہم نیانہیں اسلامی پاکستان بنائیں گے ۔عوام کو بار بار دھوکہ دینے والوں کو ناکام بنانے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے میزان چوک میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے رابطہ عوام کیمپ میں عوام الناس وکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں علمائے کرام وصحافیوں نے ممبر شپ فارم پر کرکے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا کیمپ میں جماعت اسلامی کے مختلف زونز کے ذمہ داران بھی موجودتھے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ میزان چوک میں لگنے والے عوامی رابطہ کیمپ میں سینکڑوں نوجوانوں ،طلباء ،علمائے کرام نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا وقت گزر گیا کرپشن وکمیشن نے سیاسی جماعتوں کو رسواوبدنام کر دیا ہے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی حکومتوں میں بار بار رہنے کے باوجودکرپشن سے پاک ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی کے کسی فرد پر کرپش کا کوئی الزام نہیں ۔ہم نے اپنے وابستگان کی تربیت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق کی ہے جس کی وجہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں سے مختلف دین دار دیانت دار ہے ۔الحمد اللہ عوام باشعور ہیں عوام نے کھرے وکوٹے کو پہچان لیا ہے اب دعوؤں کی نہیں عملی سیاست خدمت کا دور ہے جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے خود الزامات ،کرپشن وتقسیم درتقسیم کا شکارہیں ۔جماعت اسلامی مفادات ،لوٹ مار ،بدنامی ورسوائی سے الحمد اللہ بچی ہوئی ہے جماعت اسلامی کے اندر احتساب وتربیت کا موثرنظام ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو دیانت دار دین دار قیادت فراہم کرکے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی قومی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔