کورونا وائرس سے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اموات کی تعدادسات
کیلی فورنیا (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس سے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اموات کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 335 ہو گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ امریکا کی دوسری ریاست میساچوسٹس میں کورونا کے 197 کیسز سامنے آئے ہیں، ریاست میساچوسٹس میں کنسٹرکشن ورک پر ، دکانوں اور ریستوران کے کھولنے پر پابندی عائد ہے۔دوسری جانب کاروباری سر گرمیاں بند ہونے کے نتیجے میں آن لائن کاروبار چمک اٹھا ہے، بڑھتی ہوئی آن لائن ڈیمانڈ کے سبب ایمیزون کی جانب سے ایک لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
[…] (ویب ڈسیک) امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے […]