پریس کانفرنس میں نہیں آناچاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا، فضل الرحمان
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے،سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ
پریس کانفرنس میں نہیں آناچاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا، فضل الرحمان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا،پریس کانفرنس میں نہیں آناچاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا۔ منگل کو مختصر پریس کانفرنس کے
بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اورپیپلزپارٹی مخالف تھی، پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کریگی۔انہوں نے کہا کہ میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، مزید کیا بات کرتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے۔