کوئٹہ پر خوف کا پرندہ پھڑپھڑاتا رہا
خوف ، ڈر اور دہشت ابہام کو جنم دیتی ہے وار ابہام افواہ کا موجب بنتا ہے۔افواہیں انسانی عقل ، آگہی ، فہم اور شعور کے راستوں کو مسدور کرنے کا سبب بنتا ہے ، جب ایسی صورت حال بن جائے تو آدمی الجھتا چلا جاتا ہے۔ایسی ہی الجھن اِس وقت کوئٹہ کے شہریوں کو در پیش ہے۔ایک خوف کا پرندہ ہے جو سروں پر منڈھلا رہا ہے۔ خوف کے پرندے کی پھڑ پھڑاہٹ سے عجیب سماں ہے۔ شہری ایک دوسرے کو صرف تکتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کو حالات سے آگاہی دینے سے قاصر ہیں۔ کوئٹہ شہر میں حالیہ دہشتگردی کے تھریٹ کے بعد شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی آج اور کل شہر کے تمام سرکاری اسکولز 2 روز کیلئے بند کردئیے گئے جبکہ جمرات اور جمعہ کو ہونیوالے میٹرک کے سالانہ پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں کوئٹہ حالیہ دہشتگردی کے تھریٹ کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی میں تمام سرکاری سکولز و کالجز اور یونیورسٹیز 2 روز کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ میٹرک کے جمرات اور جمعہ کو ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں چئیرپرسن بلوچستان بورڈ سعدیہ فاروقی کے مطابق کوئٹہ کے علاو¿ہ دیگر اضلاع میں امتحان معمول کے مطابق ہوگا جبکہ کینسل پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا دوسری جانب شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ریلوے اسٹیشن اسپتالوں بازاروں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان نے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو الرٹ رہنےاور شہر کے خارجی و داخلہ راستوں پر کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ایسے میں حکومت بلوچستان کی ترجمان محترمہ فرح عظیم کا ایک بیانیہ سامنے آیا ہے ا±ن کے مطابق ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنا کو چاہتی ہیں ، ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اپنا کاروبار معمول کے مطابق کریں ، فرح عظیم شاہ نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں۔ دہشت گرد عناصر یہ نہ سمجھیں کہ ہم کسی سے خوفزدہ ہیں ہماری سیکورٹی فورسز ہر طرح سے الرٹ ہیں ، فرح عظیم شاہ کا موقف ہے گہ ہم کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، تمام تعلیمی کی ادارے عوام کی تحفظ کی خاطر بند کیے گئے ہیں فرح عظیم شاہ کا مذید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمارے سکیورٹی فورسزو ہمہ وقت تیار ہے۔