پی ایس ایل فائنل کا شیڈول تبدیل،کب ہوگا؟

0 111

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔کب ہوگا؟ نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مد مقابل ہو گی اور جو بھی دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گا وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.