سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

0 201

سکیورٹی وجوہات کے باعث جنوبی وزیرستان میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک جبکہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بھی بند رہے گی۔ڈی سی کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.