عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

0 90

مالدیپ کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر پورے ملک میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 31 مارچ سے 4 اپریک تک عید کی تعطیل ہوگی جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر ملازمین کو ایک ہفتہ اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملے گا۔تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر 6 اپریل کو کھلیں گے۔بیان میں سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بنیادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.