جیکب آباد محکمہ ہائی وے کے ٹینڈر ملتوی کرنے کے خلاف ٹھیکیداروں کا احتجا ج
جیکب آباد محکمہ ہائی وے کے ٹینڈر ملتوی کرنے کے خلاف ٹھیکیداروں کا احتجا ج آفیس کے سامنے دہرنا سخت نعرے بازی وڈیروں کے کہنے پر من پسندوں کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے عدالت جائیں گے :لالہ ایوب ،عبدالستار بروہی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ ہائی میں ضلع کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے چھ کروڑ ستر لاکھ کے ٹینڈر ملتوی کرنے پر لطیف ٹھیکیدار ایسوسئیشن کی جانب سے لالہ ایوب پٹھان ،حاجی عبدالستار بروہی ،ریاض چانڈیو،عطا محمد سومرو،تاج محمد اور دیگر کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا ٹھیکیداروں نے ہائی وے آفیس کے سامنے دہرنا دیکر سخت نعریبازی کی ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ وڈیروں کے کہنے پر من پسندوں کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے آج ٹینڈر کھلنا ہے پر انجینئر ہائی وے طفیل کھوسو آفیس سے غائب ہیں ایک کلرک نے دفتر کے مین گیٹ پر ٹینڈر ملتوی ہونے کا لیٹر لگایا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹھیکوں کی تقسیم بنگلوں پر ہوتی تھی جو اب برداشت نہیں کی جائے گی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے سی آر کو شکایت سمیت افسران کی اس زیادتی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ یہ وہی انجینئر ہیں جنہیں مشینری مینٹیننس شکارپور کی بھی چارج ہے جس کو چند روز قبل تین اضلا ع کی اے ڈی پی اور ایم اینڈ آر کے ایک ارب چودہ کروڑ کے ٹھیکے ہوناتھے پر انجینئر دفتر کو تالے لگا کر عملے سمیت غائب تھے جس پر ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا تھا اب جیکب آباد میں بھی یہی طریقہ اختیا ر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نیب چوری کے بعد کاروائی کرتی ہے چوری کو روکنے کے لئے بھی نیب ایکشن لے انہوں نے وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزیر ناصر شاہ سے نوٹیس لینے کا مطالباکیا ہے ۔