کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام صوبائی محکموں اور اداروں

0 122

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے سیکرٹریوں اور حکام کو ان کے محکموں کی ناقابل استعمال گاڑیوں اور ناکارہ اشیاء کی فوری نیلامی کرکے 10مئی 2019ء تک رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے 15مئی 2019ء کو تمام انتظامی محکموں کے سیکریٹریوں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں ڈویژنل کمشنر بذریعہ وڈیو لنک شرکت کریں گے، دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ اربن پلاننگ وترقی کے زیرانتظام کوئٹہ شہر میں بالخصوص اور صوبے کے دیگر شہروں میں بالعموم ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹریفک انجینئرنگ بیورو بلوچستان کے قیام کی ہدایت کی ہے، اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ اربن پلاننگ کو ضروری اقدامات کرنے اور 16مئی 2019ء کو وزیراعلیٰ کو پریزینٹیشن دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.