ہر علاقے کی ترقی میں پختہ سڑکیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نورمحمد خان دمڑ

0 427

ہر علاقے کی ترقی میں پختہ سڑکیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہر علاقے کی ترقی میں پختہ سڑکیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے منتخب ہونے کے بعد حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی،زیارت کے اہم قومی شاہراہوں کا کی تعمیر کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے منظور کرائے ہے ہرنائی سبی ریلوے لائن کی بحالی کاکام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے بقایہ کام سیکورٹی ایشو کے باعث التواء کا شکار ہے جوکہ وہ بھی

جلد ہوکر ہرنائی سبی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدرفت جلد بحال ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ، زیارت کوئٹہ، زیارت سنجاوی، ہرنائی سنجاوی سڑکوں کو نیشنل ہائی ویز کے زیرنگرانی تعمیر کرنے کیلئے مذکورہ سڑکوں کی رمضان المبارک کے آخرمیں یا پھر عید الفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمالخان وفاقی وزراء کے ہمراہ افتتاح کرینگے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کا95 فیصد کام کمل ہوچکا ہے ٹرین کی سیکورٹی کیلئے ایک، دو کلومیٹر پر چوکیاں بھی تعمیر کئے گئے سیکورٹی کا کچھ ایشو تھا جلد ہرنائی سبی ریلوے ٹریک جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے بند ے بحال ہوجائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.