وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا

0 202

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا

مظفر آباد (ویب ڈیسک)صدر آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے قائد کے انتخاب کے لیے اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق وزارت عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں 53 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے جبکہ کامیابی کے لیے

 

27 ووٹ درکار ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پپیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ 7، جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین ہوں گے۔آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا جبکہ وزارت عظمیٰ کی کامیابی کے لیے دونوں اطراف سے کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.