جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں؛ عمر سرفراز چیمہ
جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں؛ عمر سرفراز چیمہ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں‘ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب موخر کردی ہے کیوں کہ سازش کے تحت
اقتدار پر قبضہ کرایا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 4 سال انہوں نے
عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا، کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا، پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دیکھنے کی
ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوا؟ ارکان اسمبلی پر جس طرح تشدد کیا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، گزشتہ روز ایوان میں چودھری پرویزالٰہی پرحملہ کیا گیا۔ اس سے پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیم
ہ کو عہدے سے ہٹا دیا، جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کی اور بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
[…] پنجاب کے نئے وزیراعلی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی […]
[…] گورنرکل تک خودیا نمائندے کے ذریعے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں، لاہورہائیکورٹ کاحکم […]