سی سی پی او پشاور نے پولیس کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا

0 118

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے بہترین خدمات سر انجام دینے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف خان، کانسٹیبل شیر غنی، کانسٹیبل حنیف، کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان محنت کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کی بحالی نا ممکن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.