کوئٹہ  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

0 203

کوئٹہ  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری اور برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے بلکہ نشیبی علاقے اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی جبکہ کوئٹہ کے مختلف شاہراہیں دریائوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،دکی ،ہرنائی ،سنجاوی ،زیارت ،کان مہترزئی ،مستونگ ،آواران ،جھائو سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف شاہراہیں ندی نالوں کامنظرپیش کرنی لگیں اور لوگوں کیلئے مذکورہ شاہراہوں سے گزرنااوراسے عبور کرنا امتحان بنا رہا ،بارش کی پانی نے ناقص سیوریج لائنوں اور صفائی مہم کی خراب صورتحال کا پول بھی کھول دیا ۔دریںاثناء ہنہ اوڑک سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ژالہ باری سے نہ صرف علاقے میں موجود سیب ودیگر باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے بلکہ بارش اور ژالہ باری کا پا نی گھروں میں داخل ہے علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں پہاڑ پر برف باری بھی ہوئی ہے ،بارش، ژالہ باری اور برف باری کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بعض علاقوں میں بارش اور فضاء آبر آلود رہنے کاامکان ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.