جیکب آبادرمضان المبارک میں بھی جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوا،شہری عذاب میں مبتلا۔

1 130

جیکب آبادرمضان المبارک میں بھی جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوا،شہری عذاب میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا گیا، شہر کے کئی فیڈرز پر روزانہ 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جیکب آباد کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے، دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے، شہریوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مکمل ادائیگی کی جارہی ہے ان علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آ باد (نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ ) جیکب آباد سیپکو کی جانب سے ہر ہفتے گرڈ پر ضروری مرمت کا بہانہ،پورے شہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.