نوجوانوں کابربریت کے خلاف شدید احتجاج،کرفیو نافذ اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی

0 195

سری نگرمقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما اور دادومیں بھارتی فورسزنے ایک بارپھرانتہائی بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کشمیریوں کو شہید کردیا،قعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابقمقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما اور دادومیں بھارتی فورسزنے ایک بارپھرانتہائی بربریت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کشمیریوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.