مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم ستم اور جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:بی اے پی خاران

0 406

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم ستم اور جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:بی اے پی خاران

خاران (نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم یکجتی فلسطین کے حوالے سے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خاران میں بھی یوم یکجتی فلسطین منایا گیا

ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خاران کے آفس سے فلسطینیوں سے اظہار یکجتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی نے کی ریلی میں بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے رہنماؤں سمیت دیگر مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک رہے ریلی شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجتی بینرز اٹھائے فلسطینیوں کے حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر گشت کئے

اور چیف چوک خاران میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم ستم اور جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت کی جانب سے یوم یکجتی فلسطین منانے کا مقصد یہی ہے

کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام اور حکومت یکجا سرپاء احتجاج ہیں انھوں نے کہا پوری ملتِ اسلامیہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتی انھوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا گولہ باری نمازیوں اور قبلہ اول اور مساجد کی اسرائیل کی جانب سے تقدس کی پامالی کی جتنی مذمت کی جائیں کم ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.