ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارروائی ، موبائل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار35 موبائل فونز برآمد

موبائل شاپ میں مبینہ چوروں نے چوری کر کے دکان سے موبائل فونز چوری کیے تھے

0 20

ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارروائی ، موبائل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار35 موبائل فونز برآمد

ڈيرہ بگٹی ( نامہ نگاہ شہباز بگٹی )ڈیرہ بگٹی پولیس کی جانب سے اہم کاروائی تفصیلات کے مطابق گشتہ روز تحصیل بازار سوئی میں رجیت کمار موبائل شاپ میں مبینہ چوروں نے چوری کر کے دکان سے موبائل فونز چوری کیے تھے جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کر کے چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 35 موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اس حوالے ایس پی ڈیرہ بگٹی اسرار احمد عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ کی امن وا مان کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے اور گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اقلیتی برادری کے جانب سے موبائل فونز کی ریکوری کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی ڈیرہ بگٹی اسرار احمد عمرانی ,ایس ایچ او سٹی تھانہ خالد بزدار, اڈیشنل ایس ایچ او داد محمد بگٹی اور سی ائی اے انچارج عثمان بگٹی کو مالہ پہنائے گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.