اسرائیل کے تازہ حملوں میں ابتک 150 سے ذائد معصوم جانیں شہید ہوچکی ہیں: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ

پچھلے سات دہائیوں سے جاری اسرائیل کی فلسطینیوں پر جاری ظلم اج اپنے نقطہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

4 433

اسرائیل کے تازہ حملوں میں ابتک 150 سے ذائد معصوم جانیں شہید ہوچکی ہیں: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ

صحافت نیوزڈیسک مسلم باغ

تحصیل مسلم باغ صوبائی حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالولی کاکڑ کی قیادت میں اج ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحصیلدار مسلم باغ اسداللہ خان صاحب ایس۔ایچ۔او صاحب رسالدار میجر حاجی محمد ہاشم صاحب سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حق میں اور اسرائیل کے غاصبانہ حملوں کیخلاف نعرے لگا کر بازار میں مارچ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں سے جاری اسرائیل کی فلسطینیوں پر جاری ظلم اج اپنے نقطہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

اور غزہ میں اپنے زمینوں پر اباد فلسطینیوں کو بےدخل کرنا اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی پر حملہ کرنا اسرائیل کی متشدد, نفرت انگیز, عسکریت پسند اور دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مسلمانوں پر جاری اپنی جارحانہ کاروائیوں سے باز آجائے۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں ابتک 150 سے ذائد معصوم جانیں شہید ہوچکی ہیں۔ اور فلسطین کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے اور انکے شہریوں کو بے گھر کرنے کیلیے اسرائیل مزید کاروائیاں کر رہا ہے۔ جسے روکنے کیلیے عالمی برادری, اقوام متحدہ اور مسلم ممالک اپنی اواز بلند کریں۔ ۔ منجانب وطن نیوز ایجنسی مسلم باغ

 

You might also like
4 Comments
  1. […] ہایہڈرو ورکر یونین مسلم باغ سب ڈویژن مین شہید سجاد احمد لاین مین کے شہادت پر یوم […]

  2. […] مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالولی خان کاکڑ نے سول ہسپتال مسلم […]

  3. […] کمیشنر ہرنائی ذکااللہ درانی ہرنائی (ویب ڈیسک) ہرنائی اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ کی قیادت میں ہرنائی میں امن وامان کی […]

  4. […] (ویب ڈیسک)معصوم سی صورت رکھنے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.