محسن حسن بٹ کاپولیس کو بہترین اور تمام ترریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرانے کا ایک نیا احسن اقدام

1 435

چمن(نامہ نگار)پولیس ضلع قلعہ عبداللہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن بٹ کا بلوچستان پولیس کو بہتر سے بہترین اور تمام ترریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرانے کا ایک نیا احسن اقدام۔اس حوالے سے ضلع قلعہ عبداللہ کو پولیس خدمت مرکز ، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح ایس پی محمدعلی کاسی نے کیا۔ضلع قلعہ عبداللہ ڈی سی آفس چمن میں ایس پی محمدعلی کاسی نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح فیتہ کاٹ کیا، افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ پی ڈی ایس پی چمن نصراللہ آ?ی ٹی انچارج محمدداود آفس ایڈمن پی کے ایم صالح محمد سائل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی محمد علی کاسی نے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس کی تصدیق، کرایہ داران کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، گمشدگی کی اطلاع، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عوام رابطہ کرسکتے ہیں۔اور اس خدمت سے مستفید ہونگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کمپیوٹر ماؤس کو ماؤس کیوں کہا جاتا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.