اشیاءخردونوش کی ہر چیز غریب کی دسترس سے باہر ہو رہی ہے،قاسم سوری
کوئٹہ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین، جرائم پیشہ اور غلام ٹولے نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان تحریکِ انصاف کی ملک گیر مقبولیت سے گھبرا کر ہمارے خلاف سازش تیار کر لی ہے اور اس کا آغاز گزشتہ روز سیالکوٹ سے کردیا ہے کرپٹ کے پورے ڈاکومنٹ نے سری لنکا میں عوام کے ہاتھوں اپنی طرح کے بادشاہوں کا تختہ الٹتے ہوئے ابھی تک نہیں دیکھا ہے موجودہ ملکی صورتحال اور سولہ جماعتوں کی مسلط کردہ جرائم پیشہ امپورٹڈ حکومت
کی موجودگی میں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے پر زور مطالبہ ہے کہ سابق وزیراعظم چئیرمین عمران خان کے لیے فی الفور فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے، اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو تمام پاکستان دشمن قوتوں سے خطرہ ہے سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا ایک عظیم لیڈر ہے قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹیڈ وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے