طلبہ کی تعلیم و صحت کا پورا پورا خیال رکھا جائے، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی

1 206

کوئٹہ17مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹروکی وباءکا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس بابت فوری طور پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے ارسال کریں۔ اس حوالے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کالج میں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء طلبہ میں پھیلی تھی جس سے تقریبائ9 طلبہ متاثر ہوئے تھے جنہیں علاج و معالجے کے لئے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ میں منتقل کردیاگیا ہے، جن کی حالت ابھی بہتر ہے۔ کالج میں وباءکے پھیلنے پرچیف سیکرٹری بلوچستان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیم و صحت کا پورا پورا خیال رکھا جائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے وباءسے متاثرہ طلبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور آلودہ پانی کے نمونے چیک کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے اور وجوہات کافوری طور پر سدباب کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کمشنر قلات ڈویڑن نے وباءکی خبر کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان اورچیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مستونگ ، ڈی ایچ او مستونگ، ایکسین پی ایچ ای اور کوئٹہ سے ماہرین صحت پر مشتمل ٹیم کو متاثرہ کالج کا دورہ کرنے اور رپورٹ جمع کرنے کے لئے ہدایات دی۔ حکام نے کالج میں نصب آر او پلانٹ کی زیر التوا اسکیم کا بھی معائنہ کیا جبکہ پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ کی خصوصی درخواست پرنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے ڈاکٹرز کو گیسٹرو کی وباءپر کنٹرول کرنے کی غرض سے کالج میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. بلوچستان

    […] مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ فی میل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.